0
Wednesday 26 Jun 2024 23:32

پشاور، 8 افراد کے قتل کا مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

پشاور، 8 افراد کے قتل کا مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں 8 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کو قتل کیے جانے کے کیس میں 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی کی سربراہی میں 4 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ واردات میں کلاشنکوف ودیگر اسلحہ استعمال کیا گیا جب کہ ملزمان واردات کے بعد پشاور سے فرار ہو گئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے سیلولر ڈیٹا پر کام جاری ہے اور ملزمان کے رشتے داروں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ 24 گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود ملزمان تاحال گرفتاری نہیں ہو سکے ہیں۔

دوسری جانب بڈھ بیر واقعے میں تفتیش کی نگرانی کے لیے سرکاری وکلا کی 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر پشاور نے حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق کمیٹی میں سنیئر پبلک پراسیکیوٹرز ارشاد اللہ، قیصر خان اور شہزاد شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان وقتا فوقتا تفتیش میں رہنمائی اور گائیڈ لائنز دیں گے۔ کمیٹی تفتیشی ایجنسی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے گی تاکہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا سکے۔ تفتیشی ایجنسی ضروری معاونت کے لیے متعلقہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ رابطہ رکھے۔ کمیٹی کے ارکان کے خدمات 24 گھنٹے دستیاب ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 1144057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش