0
Tuesday 2 Jul 2024 22:57

دوحہ میں طالبان کی موجودگی نے براہ راست مذاکرات کا موقع فراہم کیا ہے، قطر

دوحہ میں طالبان کی موجودگی نے براہ راست مذاکرات کا موقع فراہم کیا ہے، قطر
اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے دوحہ اجلاس کے تیسرے دور میں طالبان کی موجودگی کو بامعنی مذاکرات کا ایک "اہم موقع" قرار دیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق الخلیفی نے افغانستان کے بارے دوحہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور قطر کی میزبانی کو افغانستان کے عوام کی حمایت کے لئے اپنے ملک کی نیک نیتی قرار دیا۔

اس موقع پر اجلاس کے ساتھ خطاب میں قطری وزیر خارجہ نے نشاندہی کی کہ طالبان کی موجودگی، اس گروہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا موقع فراہم کرتی ہے جبکہ دوحہ اجلاس کے دوسرے روز طالبان، افغانستان کی بینکنگ پابندیوں اور منشیات کے خلاف جنگ کے بارے بات کریں گے۔

قبل ازیں طالبان نے دوحہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی جبکہ اس مرتبہ اس گروہ کی شرائط مان لی جانے پر ان کی شرکت سے افغانستان کے مسائل پر گفتگو جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش