0
Tuesday 2 Jul 2024 22:56

صیہونی فوج حزب اللہ کیساتھ بڑے پیمانے پر جنگ کیلئے سرے سے تیار ہی نہیں، اسرائیلی جنرل

صیہونی فوج حزب اللہ کیساتھ بڑے پیمانے پر جنگ کیلئے سرے سے تیار ہی نہیں، اسرائیلی جنرل
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق معروف صیہونی فوجی تجزیہ کار اور سینئر اسرائیلی فوجی افسر ایلون بن ڈیوڈ (Alon Ben David) نے لبنان کے ساتھ باقاعدہ جنگ ​​کی صورت میں لبنانی صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں ہم (غاصب اسرائیلی) اُس سے بھی بڑی تباہی کی جانب بڑھیں گے کہ جو 7 اکتوبر کے روز ہوئی تھی کیونکہ اسرائیلی فوج، لبنان کے ساتھ بڑے پیمانے پر جنگ کے لئے سرے سے تیار ہی نہیں!!

معروف صہیونی تجزیہ کار نے اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیلی فوج، حزب اللہ لبنان کے خلاف کوئی بڑی کامیابی حاصل کرنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتی کیونکہ صیہونی فوج کسی بھی قسم کی طویل جنگ کے لئے سرے سے تیار ہی نہیں جیسا کہ اسرائیلی فوجی جسمانی و ذہنی طور پر شدید تھک چکے اور غیر منظم ہو گئے ہیں!!

اپنی یادداشت کے آخر میں اسرائیلی جنرل کا مزید لکھنا تھا کہ جنگ (غزہ) میں اندازے سے زیادہ گولہ بارود استعمال ہوا ہے لہذا اب امریکہ کی بھرپور حمایت سے بھی کچھ حاصل کرنا ممکن نہیں رہا!
خبر کا کوڈ : 1145319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش