0
Tuesday 2 Jul 2024 21:41

امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کرنیوالوں میں سے ایک ہے، علی باقری

امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں کرنیوالوں میں سے ایک ہے، علی باقری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ "علی باقری" نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں امریکہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج 2 جولائی فارسی کیلنڈر کے حساب سے ایران میں امریکہ کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سرکاری دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن خلیج فارس میں 290 مسافروں پر مشتمل ایرانی مسافر بردار طیارے کو امریکی سیلر جہاز ونسنس نے نشانہ بنایا تھا، جس سے جہاز میں موجود تمام مسافر شہید ہو گئے۔ علی باقری نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کی غیر قانونی مداخلت نے اس ملک کو انسانی حقوق کی پامالیوں کے سب سے بڑے مرکز میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جن اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے اُن میں یکطرفہ اقدامات، پابندیوں کا استعمال اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر بلا مشروط اسرائیلی جرائم کی حمایت شامل ہے۔ آخر میں ایران کے ڈپلومیٹک سربراہ نے کہا کہ آج غزہ میں امریکہ و اسرائیل کے کردار سے امریکی انسانی حقوق کا اصلی معنی آشکار ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش