0
Wednesday 26 Jun 2024 22:44

لبنانی سرحد پر کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کیا جائے، تل ابیب کو پینٹاگون کی نصیحت

لبنانی سرحد پر کشیدگی کو سفارتی طریقے سے حل کیا جائے، تل ابیب کو پینٹاگون کی نصیحت
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت دفاع نے لبنان و مقبوضہ فلسطین پر قابض صیہونی رژیم کے درمیان سرحدی کشیدگی کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں غاصب صیہونی رژیم کو وسیع فوجی و ہمہ جانبہ امداد پر مبنی اپنے گذشتہ موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے پینٹاگون کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ لبنان و اسرائیل کے درمیان سرحدی کشیدگی کا سفارتی حل ہی اس بحران سے نکلنے اور کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے کا واحد راستہ ہے!

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں تنازعات (غزہ تا لبنان) میں توسیع کے حوالے سے کوئی فریق "فاتح" نہیں ہو گا اور اس سے بچنے کا واحد راستہ سفارتکاری ہے!!

یہ دعوی کرتے ہوئے کہ غزہ میں عام شہریوں کا تحفظ واشنگٹن کے لئے ایک ترجیح ہے، مذکورہ امریکی اہلکار نے مزید دعوی کیا کہ غزہ میں بحران کی شدت کے پیش نظر "تیرتی گودی" غزہ تک امداد کی آمد کو تیز کرنے کا ایک عارضی حل ہے!

اپنے بیان کے آخر میں پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے میدان جنگ میں امریکی افواج کو تعینات کرنے سے متعلق ہمارا کوئی منصوبہ نہیں۔۔ غزہ میں جنگبندی کی ذمہ دار حماس ہے جبکہ ہم امریکی و بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر غزہ تک انسانی امداد کی ترسیل کو آسان بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں!!
خبر کا کوڈ : 1144043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش