0
Wednesday 26 Jun 2024 22:43

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ بندرگاہ ایلات پر ڈرون حملہ

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ بندرگاہ ایلات پر ڈرون حملہ
اسلام ٹائمز۔ صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات (Eilat) نامی صیہونی بندرگاہ کی فضائی حدود میں نامعلوم ڈرون طیاروں کے داخل ہو جانے پر انتباہی سائرن بج اٹھے۔

اس حوالے سے صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت نے لکھا کہ ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بارے کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک حملہ آور ڈرون طیارے کو روکنے کے باعث وقوع پذیر ہوا ہے تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا جاری ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پروجیکٹائل صیہونی بندرگاہ کے ایک مقام سے جا ٹکرایا ہے۔

-

-

بعد ازاں عراقی مزاحمتی محاذ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس نے ایلات کی مقبوضہ بندرگاہ میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے ایک اہم ہدف کو اپنے ڈرون طیارے کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 1144042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش