0
Saturday 29 Jun 2024 20:13
فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں

نون لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی کے ذریعے ملک کو تباہ کر رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

نون لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی کے ذریعے ملک کو تباہ کر رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں، جماعت اسلامی کی واضح پوزیشن ہے، حکومت کو اب تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لینا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں ہے۔ فوج، عوام، جمہوریت اور پاکستان کے لئے یہی بہتر ہے کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ نہ ہو جس سے ملک بحران کا شکار ہو جائے، نوجوانوں کو روزگار، تعلیم دی جائے، دہشت گردی کے اسباب کا جائزہ لینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام دشمن اور اشرافیہ دوست بجٹ ہے۔ اتحادی اور حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، نون لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی کے ذریعے ملک کو تباہ کر رہے ہیں، نیپرا کے کنٹریکٹ کو جماعت اسلامی چیلنج کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1144633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش