0
Saturday 29 Jun 2024 20:26

پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں امریکی کانگریس کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔ حکومتی رکن احسن رضا خان نے امریکی ایوان نمائندگان میں کانگریس کی جانب سے پاس کی جانیوالی قرارداد کی مذمت پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ امریکی قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، قرارداد پاکستان میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کے عام انتخابات کو اس قرارداد کے ذریعے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی، عام انتخابات میں فرقہ واریت دھمکیوں تشدد اور کارروائیوں کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کے تمام  ادارے آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان جمہوری اقدار کا پاسدار ہے، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کو اس قرارداد اس میں غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ امریکی قرارداد یہودی سازش کا حصہ ہے، جو ملکی عدم استحکام کو فروغ دینے کیلئے یہودی لابی کی طرف سے لائی گئی، پاکستان سیاسی جماعتیں اور جمہوریت کے حوالے سے شعور رکھتی ہیں، امریکی کانگریس کو دوسروں کے امور میں مداخلت کے بجائے فلسطین و کشمیر کے کاز کی حمایت کرنی چاہیے، امریکی کانگریس کی قرارداد پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کی عکاس نہیں۔
خبر کا کوڈ : 1143884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش