0
Thursday 27 Jun 2024 23:27

منی لانڈرنگ کیس، باجوہ کے سمدھی پیش نہیں ہونگے

منی لانڈرنگ کیس، باجوہ کے سمدھی پیش نہیں ہونگے
اسلام ٹائمز۔ منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں ایف آئی اے آفس میں تین بزنس مینوں کی طلبی کے معاملے میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل میں وہ خود نہیں بلکہ ان کے وکیل پیش ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل شیراز نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے سمدھی صابر حمید مھٹو سمیت تین افراد کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ و اثاثہ جات کیس میں حامد مشتاق اور چودھری اشرف گھرکی کو خود ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔ تینوں افراد کو اصل قومی شناختی کارڈ اور اثاثہ جات کے حوالے سے دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی۔ تینوں افراد کو آج دن بارہ بجے تک طلب کیا گیا تھا تاہم اب وہ تینوں نہیں بلکہ ان کے وکیل پیش ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1144276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش