0
Thursday 27 Jun 2024 22:54

اسرائیلی ڈیٹرنس پاور صفر پر پہنچ گئی ہے، اویگڈور لائبرمین

اسرائیلی ڈیٹرنس پاور صفر پر پہنچ گئی ہے، اویگڈور لائبرمین
اسلام ٹائمز۔ حزب اختلاف کی صیہونی جماعت اسرائیل ہیوم کے سربراہ و غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر خارجہ اویگڈور لائبرمین (Avigdor Liberman) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ (Yoav Galant) جنگ کے انتظام میں ناکام ہو گیا ہے اور اس کے بعد نیتن یاہو ہی موجودہ صورتحال کا براہ راست ذمہ دار ہے!

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ایوگڈور لائبرمین کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں جنگ مکمل طور پر ہار چکے ہیں اور اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور بھی صفر تک پہنچ گئی ہے!!

غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگ کے لئے واضح منصوبہ بندی کی عدم موجودگی کے باعث رفح میں موجود اسرائیلی فوجیوں اور افسروں کی مایوسی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں اویگڈور لائبرمین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کابینہ نہ صرف فیصلے کرنے سے بلکہ جنوبی و شمالی دونوں محاذوں پر فتح حاصل کرنے سے بھی قاصر ہے!
خبر کا کوڈ : 1144269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش