QR CodeQR Code

اسرائیلی ڈیٹرنس پاور صفر پر پہنچ گئی ہے، اویگڈور لائبرمین

27 Jun 2024 22:54

غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہیکہ جنگ کیلئے واضح منصوبہ بندی کی عدم موجودگی میں رفح میں موجود اسرائیلی فوجیوں و افسروں کے اندر مایوسی پھیل رہی ہے


اسلام ٹائمز۔ حزب اختلاف کی صیہونی جماعت اسرائیل ہیوم کے سربراہ و غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر خارجہ اویگڈور لائبرمین (Avigdor Liberman) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ (Yoav Galant) جنگ کے انتظام میں ناکام ہو گیا ہے اور اس کے بعد نیتن یاہو ہی موجودہ صورتحال کا براہ راست ذمہ دار ہے!

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ایوگڈور لائبرمین کا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں جنگ مکمل طور پر ہار چکے ہیں اور اسرائیل کی ڈیٹرنٹس پاور بھی صفر تک پہنچ گئی ہے!!

غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جنگ کے لئے واضح منصوبہ بندی کی عدم موجودگی کے باعث رفح میں موجود اسرائیلی فوجیوں اور افسروں کی مایوسی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں اویگڈور لائبرمین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی کابینہ نہ صرف فیصلے کرنے سے بلکہ جنوبی و شمالی دونوں محاذوں پر فتح حاصل کرنے سے بھی قاصر ہے!


خبر کا کوڈ: 1144269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144269/اسرائیلی-ڈیٹرنس-پاور-صفر-پر-پہنچ-گئی-ہے-اویگڈور-لائبرمین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org