0
Thursday 27 Jun 2024 22:12

غزہ کے الشجاعیہ محلے پر غاصب صیہونیوں کے توپخانے و لڑاکا طیاروں کے حملے

غزہ کے الشجاعیہ محلے پر غاصب صیہونیوں کے توپخانے و لڑاکا طیاروں کے حملے
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی و توپخانے کے حملوں کے نتیجے میں غزہ کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے میں دسیوں فلسطینی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے عرب چینل الجزیرہ نے فلسطینی طبی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملوں کے نتیجے میں آج صبح کے بعد سے لے کر اب تک 12 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق قابض صیہونی فوج کے توپخانے کی جانب سے بھی الشجائیہ پر کئی ایک گھنٹوں تک شدید گولہ باری کی جاتی رہی جس کے ساتھ ہی صیہونی کواڈ کاپٹر بھی بے گھر فلسطینی مہاجرین کا پیچھا کرتے رہے اور ان پر گولیاں برساتے رہے!

-

-

الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق غاصب صہیونی فوج نے پہلے الشجاعیہ کے مختلف علاقوں میں اپنے لڑاکا طیاروں کے ساتھ از قبل تباہ شدہ فلسطینی گھروں کو نشانہ بنایا اور پھر بے گھر افراد کو نشانہ بنانے کے لئے توپخانے سے وسیع گولہ باری کی جس کے بعد درجنوں صیہونی کواڈ کاپٹر بھی نہتے و بے گھر فلسطینی شہریوں پر پل پڑے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی پناہ گزین قابض فوج کے توپخانے و ٹینکوں کے حملوں سے بچنے کے لئے اچانک ہی الشجاعیہ کے مرکز کی جانب لپکے  اور پھر غزہ شہر کے مغرب کی جانب بڑھ گئے۔

-
خبر کا کوڈ : 1144259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش