QR CodeQR Code

غزہ کے الشجاعیہ محلے پر غاصب صیہونیوں کے توپخانے و لڑاکا طیاروں کے حملے

27 Jun 2024 22:12

غاصب صیہونی فوج نے اپنے لڑاکا طیاروں و توپخانے کا استعمال کرتے ہوئے غزہ کے الشجاعیہ محلے کو آج صبح سے ایک مرتبہ پھر نشانے پر لے رکھا ہے جس سے تاحال درجنوں فلسطینی شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی و توپخانے کے حملوں کے نتیجے میں غزہ کے مشرق میں واقع الشجاعیہ محلے میں دسیوں فلسطینی شہری شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے عرب چینل الجزیرہ نے فلسطینی طبی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملوں کے نتیجے میں آج صبح کے بعد سے لے کر اب تک 12 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق قابض صیہونی فوج کے توپخانے کی جانب سے بھی الشجائیہ پر کئی ایک گھنٹوں تک شدید گولہ باری کی جاتی رہی جس کے ساتھ ہی صیہونی کواڈ کاپٹر بھی بے گھر فلسطینی مہاجرین کا پیچھا کرتے رہے اور ان پر گولیاں برساتے رہے!


-

-

الجزیرہ کے نامہ نگار کے مطابق غاصب صہیونی فوج نے پہلے الشجاعیہ کے مختلف علاقوں میں اپنے لڑاکا طیاروں کے ساتھ از قبل تباہ شدہ فلسطینی گھروں کو نشانہ بنایا اور پھر بے گھر افراد کو نشانہ بنانے کے لئے توپخانے سے وسیع گولہ باری کی جس کے بعد درجنوں صیہونی کواڈ کاپٹر بھی نہتے و بے گھر فلسطینی شہریوں پر پل پڑے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی پناہ گزین قابض فوج کے توپخانے و ٹینکوں کے حملوں سے بچنے کے لئے اچانک ہی الشجاعیہ کے مرکز کی جانب لپکے  اور پھر غزہ شہر کے مغرب کی جانب بڑھ گئے۔

-


خبر کا کوڈ: 1144259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144259/غزہ-کے-الشجاعیہ-محلے-پر-غاصب-صیہونیوں-توپخانے-لڑاکا-طیاروں-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org