0
Wednesday 26 Jun 2024 22:45

غاصب صیہونیوں کے غزہ پر شمال تا جنوب دیوانہ وار ہوائی حملے

غاصب صیہونیوں کے غزہ پر شمال تا جنوب دیوانہ وار ہوائی حملے
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے شمال تا جنوب مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی فوج کے وحشیانہ ہوائی حملوں کی خبر دی ہے۔

اس حوالے سے عرب چینل المیادین نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ کے شمال میں واقع المغراقہ نامی بستی کی رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب سے المیادین کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے رفح کے مغرب میں واقع رہائشی عمارتوں کو بھی دھماکے سے اڑایا ہے۔

الجزیرہ نے بھی بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیہ میں واقع ہالہ الشوا نامی کلینک کے قریب ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں 3 عام فلسطینی شہری شہید اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے جنوب سے الجزیرہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ غاصب صہیونیوں کے توپخانے نے بھی خان یونس شہر کے شمال مشرق میں کئی ایک اہداف پر بمباری کی ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کا کہنا ہے کہ قابض صیہونیوں کے توپخانے نے رفح شہر کے مغرب میں واقع حی السعودی اور تل السلطان کے رہائشی محلوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1144044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش