QR CodeQR Code

غاصب صیہونیوں کے غزہ پر شمال تا جنوب دیوانہ وار ہوائی حملے

26 Jun 2024 22:45

عرب ذرائع نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی رژیم کے دیوانہ وار ہوائی حملوں میں متعدد فلسطینی شہریوں کے شہید و زخمی ہونیکی خبر دی ہے


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے شمال تا جنوب مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی فوج کے وحشیانہ ہوائی حملوں کی خبر دی ہے۔

اس حوالے سے عرب چینل المیادین نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ کے شمال میں واقع المغراقہ نامی بستی کی رہائشی عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

غزہ کی پٹی کے جنوب سے المیادین کے نامہ نگار نے بھی اطلاع دی ہے کہ غاصب اسرائیلی فوج نے رفح کے مغرب میں واقع رہائشی عمارتوں کو بھی دھماکے سے اڑایا ہے۔

الجزیرہ نے بھی بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیہ میں واقع ہالہ الشوا نامی کلینک کے قریب ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں 3 عام فلسطینی شہری شہید اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے جنوب سے الجزیرہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ غاصب صہیونیوں کے توپخانے نے بھی خان یونس شہر کے شمال مشرق میں کئی ایک اہداف پر بمباری کی ہے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کا کہنا ہے کہ قابض صیہونیوں کے توپخانے نے رفح شہر کے مغرب میں واقع حی السعودی اور تل السلطان کے رہائشی محلوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1144044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144044/غاصب-صیہونیوں-کے-غزہ-پر-شمال-جنوب-دیوانہ-وار-ہوائی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org