0
Friday 28 Jun 2024 01:10

شدید باہمی اختلافات کے باعث صیہونی سکیورٹی کابینہ بھی معطل

شدید باہمی اختلافات کے باعث صیہونی سکیورٹی کابینہ بھی معطل
اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے صیہونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں عوییاتار کے سرحدی اڈے کو "قانونی حیثیت" دینے پر مبنی انتہائی دائیں بازو کے صیہونی وزیر کی درخواست پر اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے ساتھ اپنے شدید تنازعے کے بعد اس حوالے سے طے شدہ صیہونی سکیورٹی اجلاس معطل کر دیا ہے!!

واضح رہے کہ بیزلیل سموٹریچ مغربی کنارے میں واقع غاصب صیہونی رژیم کی غیرقانونی یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کے درپے ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں صیہونی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ کو کہا گیا تھا کہ ایسا کرنے سے واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی بڑھے گی!

علاوہ ازیں مذکورہ اجلاس کے دوران اس صیہونی وزیر نے، فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بین الاقوامی فورمز میں اسرائیل کے خلاف کئے گئے اقدامات پر اسے سزا دینے کے لئے بھی کئی ایک طریقے تجویز کئے تھے!

فلسطینی اتھارٹی کے اہم عہدیداروں کے داخلے کی منسوخی، اسرائیل مخالف اقدامات میں ملوث فلسطینی اہلکاروں کے (ملک سے) باہر جانے پر پابندی اور فلسطینی اتھارٹی کے تاجروں کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانا بھی مذکورہ اجلاس میں بیزلیل اسموٹریچ کی جانب سے دی گئی تجاویز میں شامل تھا!
خبر کا کوڈ : 1144281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش