0
Thursday 27 Jun 2024 23:02

ریاست مخالف سرگرمی، شاندانہ گلزار کو دیا گیا نوٹس غیرقانونی قرار

ریاست مخالف سرگرمی، شاندانہ گلزار کو دیا گیا نوٹس غیرقانونی قرار
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کو ریاست مخالف سرگرمی کے الزام پر ایف آئی اے کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما شاندانہ گلزار کی ایف آئی اے لاہور کے نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر سماعتوں کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنادیا۔ ہائی کورٹ نے ریاست مخالف بیان پر ایف آئی اے کے شاندانہ گلزار کو دیے گئے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا۔

یاد رہے کہ شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے لاہور نے ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اُکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا تھا اور حاضر نہ ہونے میں دفاع کا حق چھین لیا تھا۔ ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا تھا اور سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر عدالت نے نوٹس کو غیرقانونی قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 1144272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش