0
Thursday 27 Jun 2024 21:17

بولیویا میں فوجی بغاوت کی کوشش، ٹینک صدارتی محل میں گھس آئے

بولیویا میں فوجی بغاوت کی کوشش، ٹینک صدارتی محل میں گھس آئے
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے موریلو شہر کے مرکزی چوک میں فوجیوں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے کہ جہاں تمام سرکاری عمارتیں واقع ہیں۔

اس حوالے سے ایل ڈیبور نامی بولیویائی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ایک ٹینک بھی لاباز میں واقع صدارتی محل کے علاقے میں گھس آیا کہ جسے پالاسیو کوموڈو کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بولیویا کے سابق صدر ایوو مورالس نے بولیوین آرمی کے کمانڈر انچیف جنرل جوآن جوز زونیگا کی قیادت میں بغاوت کی کوشش کا اعلان کیا اور بولیویا کے صدر لوئس آرس نے بھی جمہوریت کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔

لوئس آرس کے خلاف بغاوت کے حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں جنرل جوآن جوز زونیگا کا کہنا تھا کہ ہم - وطن کی مسلح افواج کی حالت زار اور اس وطن کو تعمیر کرنے والی فوج کے ساتھ - موجودہ صورتحال پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔۔ ہم اپنا وطن دوبارہ واپس لیں گے۔۔ ہمارے وطن کی بہت تباہی ہو چکی!

اس سوال کے جواب میں کہ کیا وہ حکومت کی ساخت میں تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں، جنرل جوآن جوز زونیگا نے کہا کہ آج کے اقدامات سے وزراء کی نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی!

جوآن جوز زونیگا نے کہا کہ یقینی طور پر (کابینہ) بدل جائے گی! ہمارا ملک، ہماری حکومت اس طرح جاری نہیں رہ سکتی کہ وہ جو چاہیں انہیں کرنے دیا جائے!!
خبر کا کوڈ : 1144244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش