0
Thursday 27 Jun 2024 20:30

محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان کی زیر صدارت اجلاس

محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان کی زیر صدارت اجلاس
اسلام ٹائمز۔  محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اجلاس ایس ایس پی آفس ٹنڈو محمد خان میں ایس ایس پی عابد علی بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور مذہبی و فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ تمام فرقوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماں نے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ ایس ایس پی عابد بلوچ کو محرم الحرام کے دوران پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی عابد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو محمد خان ہمیشہ امن کا گہوارہ رہا ہے، محرم الحرام کے دوران ہر صورت امن و امان کو برقرار رکھا جائے گا۔

عابد بلوچ نے کہا کہ کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بھائی چارگی کو فروغ دینے کے لئے تمام مسالک کے علمائے کرام اپنا کردار ادا کریں گے، پولیس کو متحرک رکھا جائے گا، تمام ماتمی جلوسلوں اور مجالس کو پولیس نفری فراہم کی جائے گی، ماتمی جلوسوں کی گزر گاہوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی، عزاداروں کو شناخت اور چیکنگ کے بعد مجالس اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کی اجازت دی جائے گی، سی سی ٹی وی کیمروں سے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی، محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1144240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش