0
Thursday 27 Jun 2024 20:28

رفح بارڈر کراسنگ و فلاڈیلفیا پر کنٹرول کے حوالے سے مصر و اسرائیل کیدرمیان شدید اختلاف

رفح بارڈر کراسنگ و فلاڈیلفیا پر کنٹرول کے حوالے سے مصر و اسرائیل کیدرمیان شدید اختلاف
اسلام ٹائمز۔ عرب اخبار رأی الیوم نے عبرانی زبان کی صہیونی اخبار معاریو سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رفح کراسنگ اور غزہ کے ساتھ مصر کی سرحد کے آس پاس کے علاقے فلاڈیلفیا کے محور پر اسرائیلی فوج کے کنٹرول کے معاملے پر قاہرہ و تل ابیب کے درمیان شدید تنازعہ جاری ہے۔

عبرانی اخبار کے مطابق، زخمی فلسطینیوں کے تل ابیب کی نگرانی و مکمل کنٹرول کے ساتھ رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی سے نکلنے کی اجازت دینے کے بارے غاصب صیہونی رژیم کی نئی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے، قاہرہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی یہ تجویز کہ جسے قاہرہ نے واضح طور پر مسترد کر دیا ہے؛ نے دونوں فریقوں کے درمیان موجود اختلافات و تنازعات کو بڑھا دیا ہے۔

معاریو نے لکھا کہ مصری حکام کا خیال ہے کہ اسرائیل نے، خاص طور پر فلسطین کی جانب سے رفح کراسنگ کو مکمل تباہ کر دینے اور اس کی تعمیر نو کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے یا فلسطینیوں کو اس کے مکمل انتظام و انصرام کی اجازت دے دینے سے انکار کے بعد ہی حالیہ اقدام اٹھایا ہے!

القاہرہ نیوز نیٹورک کے مطابق اعلی سطحی مصری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مصری حکام نے گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران غزہ میں 2,272 ٹرکوں کے داخلے کے لئے اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ رابطہ کیا تھا۔ مذکورہ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رفح بارڈر کراسنگ کے فعال ہو جانے تک عارضی امداد، اسرائیلی رژیم کی جانب واقع کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے بھیجی جائے گی۔

مذکورہ ذرائع نے اسرائیلی قبضے کی موجودگی میں رفح کراسنگ کو بحال کرنے پر بھی مصر کی شدید مخالفت کی خبر بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 1144239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش