0
Thursday 27 Jun 2024 20:17

مولانا امین انصاری کی سربراہی میں متحدہ علماء محاذ کی محرم میں 9 رکنی امن کمیٹی کا قیام

مولانا امین انصاری کی سربراہی میں متحدہ علماء محاذ کی محرم میں 9 رکنی امن کمیٹی کا قیام
اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے اپنی سربراہی میں ماہ محرم الحرام میں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے 9 رکنی امن کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمیٹی محرم میں مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ و رہنماؤں اور صوبائی و کراچی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے افسران سے ملاقاتوں و رابطوں اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

کمیٹی میں متحدہ علماء محاذ کے مرکزی نائب صدر خطیب اہل بیت سفیر امن و اتحاد علامہ سید سجاد شبیر رضوی، صوبائی صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مولانا منظرالحق تھانوی، پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، مولانا مفتی وجیہہ الدین، مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سلفی، خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی شامل ہیں۔ کمیٹی کا چیئرمین علامہ سید سجاد شبیر رضوی، صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، سیکریٹری جنرل مولانا منظرالحق تھانوی کو مقرر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1144238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش