0
Wednesday 26 Jun 2024 22:46

حزب اللہ کیساتھ جنگ ​​کے بارے تل ابیب کو امریکی ذرائع کی سخت وارننگ

حزب اللہ کیساتھ جنگ ​​کے بارے تل ابیب کو امریکی ذرائع کی سخت وارننگ
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکام و تنظیموں نے غاصب صیہونی رژیم کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ لبنانی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ باقائدہ جنگ میں اس کے کود پڑنے کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔

اس بارے برطانوی روزنامے فنانشل ٹائمز نے حزب اللہ لبنان کے ساتھ باقائدہ جنگ کی صورت میں غاصب صیہونی رژیم کے دفاع کے حوالے سے اپنی محدودیتوں کے بارے واشنگٹن کی جانب سے تل ابیب کو دیا گیا "سخت انتباہ" شائع کیا ہے۔

تل ابیب کو ارسال کردہ واشنگٹن کے انتباہی پیغام سے آگاہ امریکی حکام سے نقل کرتے ہوئے فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ حزب اللہ لبنان دنیا کی "سب سے زیادہ مسلح" غیر سرکاری قوتوں میں سے ایک ہے!

فنانشل ٹائمز کے مطابق اسے امریکی سفارتی ذرائع نے بھی بتایا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور اسرائیل، دونوں نے ہی امریکہ پر واضح کر دیا ہے کہ وہ باقائدہ جنگ نہیں چاہتے!

دوسری جانب معروف امریکی تھنک ٹینک "واشنگٹن" نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ تل ابیب کو اس بات کا حقیقی احساس ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ باقائدہ جنگ ​​کے نتیجے میں ہونے والی اس رژیم کی ممکنہ فوجی و سویلین ہلاکتیں؛ اس رژیم کی "پوری تاریخ" میں ہونے والی "سب سے زیادہ ہلاکتیں" ثابت ہوں گی!

واشنگٹن نامی امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو اس بارے بھی کوئی وہم نہیں کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​کا درحقیقت مطلب کیا ہے اور وہ اچھی طرح سے جانتی ہے کہ یہ (جنگ)، اس رژیم کی تاریخ کی "سب سے مہنگی جنگ" ثابت ہو گی!

اپنی رپورٹ کے آخر میں واشنگٹن کا مزید لکھنا تھا کہ اسرائیل درحقیقت وہ فریق ہے کہ جس پر جنوبی لبنان کی صورتحال کو تبدیل کرنے اور شمال میں (غیرقانونی) یہودی آبادکاروں کی محفوظ واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا "شدید دباؤ" ہے تاہم حزب اللہ لبنان پرسکون نظر آتی ہے اور اسے (اپنے مدمقابل فریق کو) کسی بھی قسم کی مراعات دینے کی کوئی جلدی نہیں!!
خبر کا کوڈ : 1144045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش