0
Saturday 22 Jun 2024 11:43

سی پیک انٹیلی جنس کی ناکامی پر آرمی چیف فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانیں، عمر ایوب

سی پیک انٹیلی جنس کی ناکامی پر آرمی چیف فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانیں، عمر ایوب
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس کی ناکامی پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری طور پر فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے بہت اہم ہے، پی ٹی آئی حکومت میں 426.4 ارب روپے کی ریکوری ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا ملک کی معیشت بکھر گئی ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیپرپختونخوا نے کہا تھا کہ ہم اپنا صوبائی سرپلس مکمل کر چکے ہیں، سندھ کا صوبائی سرپلس زیرو ہے، وزیراعلیٰ خیپرپختونخوا نے کہا تھا کہ ہم اپنا صوبائی سرپلس مکمل کرچکے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ رہنما پاکستان اور آئے اور انہوں نے جو چیز باور کرائی جسے اخبارات نے رپورٹ کیا، وہ یہ ہے کہ قومی معاشی ترقی اور سی پیک کےلیے سیکیورٹی اور استحکام ضروری ہے، چینی عہدیدار کی جانب سے پاکستان میں آکر یہ پیغام دینا، اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یہ سب سے اہم بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک جو کہ ملک کے لیے انتہائی اہم ہے، اس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اپنا گھر درست کریں، ورنہ سی پیک اور مستقبل کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے میں سپہ سالار عاصم منیر اور فارمیشن کمانڈرز صاحبان سے مطالبہ کروں گا کہ فوری طور پر کور کمانڈر، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائی جائے اور اس انٹیلی جنس ناکامی کی وجوہات کا پتا لگایا جائے کہ یہ کیوں ہوا۔ انہوں نے کہا اپنی علاقائی خودمختاری کے لیے تین چیزیں ضروری ہے قومی یکجہتی جو اس وقت بکھری ہوئی ہے، قابل اعتبار دفاع مضبوط معیشت پر منحصر ہے، وہ بھی اس وقت بکھر گئی ہے، ہم خطرات کی زد میں ہیں، اس پر میں نے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز باالخصوص آئی ایس آئی کا بجٹ ہمیں بتائیں۔
خبر کا کوڈ : 1143110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش