0
Saturday 22 Jun 2024 09:13

معاشی دہشتگردوں کی ترتیب کردہ بجٹ کو نہیں مانتے، سعد رضوی

معاشی دہشتگردوں کی ترتیب کردہ بجٹ کو نہیں مانتے، سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ معاشی دہشتگردوں کی ترتیب کردہ بجٹ کو نہیں مانتے، غریب آدمی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ حکومت کے پاس گردشی قرضوں کو کم کرنے کا کوئی پلان نہیں، وزیر اعظم نے لاؤ لشکر کے ساتھ چین کا دورہ کیا نتیجہ صفر نکلا، عوام کے پیسوں کوشاہی پروٹوکول اور عیاشیوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ غریب اور قرض دار ملک کے وزراء عوامی وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے حالات رہے تو جلد ملک دیوالیہ ہو جائیگا۔ ملک میں ایک نہیں، دو نظام چل رہے ہیں، ملک میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں، سیاستدان ایک دوسرے کے دست و گریبان ہیں۔ قوم کسی مسیحا کی منتظر ہے، موجودہ بجٹ آئی ایم یف کی نگرانی میں بنایا گیا ہے، بجٹ میں وزیر خزانہ نے اشرافیہ کو ریلیف اور تنخواہ دار طبقے پر سارے ٹیکس لگا دیئے ہیں۔ غریب دشمن پالیسیوں کی کبھی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ ایسے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایسا بجٹ بنائیں جس سے غریب دو کی وقت روٹی سکون سے کھا سکے اور عزت کی زندگی جی سکے۔

سربراہ لبیک حافظ سعد رضوی کا مزید کہنا تھا کہ اب حکومت کے پاس وقت ختم ہوگیا ہے، میدان میں نکلنے کا وقت آ گیا ہے، جلد ہی عوام حکومتی پالیسیوں کیخلاف باہر سڑکوں پر ہونگے، اپنے ایک اور بیان میں حافظ سعد حسین رضوی نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے حج و عمرہ کو خدمت کی بجائے سیاحت درجہ دے دیا ہے، ہر سال حج کے نام پر لاکھوں لوگوں سے دیہاڑیاں لگائی جاتی ہیں۔ناقص انتظامات پروزارت مذہبی امور کبھی سعودی حکومت سے بات چیت کرتے نظر نہیں آئی۔اس موقع پر انہوں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہید حجاج کرام کی جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے جلد سے جلد انتظامات کرے تاکہ ورثاء اپنے پیاروں کی تدفین کا عمل جلد مکمل کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 1142943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش