0
Wednesday 3 Jul 2024 15:11

علامہ شبیر میثمی کی جماعت اہل حرم پاکستان کیجانب سے منعقدہ "اتحاد امت کانفرنس" میں شرکت اور خطاب

علامہ شبیر میثمی کی جماعت اہل حرم پاکستان کیجانب سے منعقدہ "اتحاد امت کانفرنس" میں شرکت اور خطاب
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل حرم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محرم الحرام سے قبل "اتحاد امت کانفرنس" میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ہے۔ حضرت سید الشہداء امام حسین ؑ نے قربانی کے ذریعے دین اسلام کو قیامت تک رسول اللہ (ص) کے بتائے ہوئے اصولوں پر گامزن کر دیا، اب کوئی بھی یزید وقت اس کی حقیقی تصویر کو مسمار نہیں کرسکتا۔

شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ غدیر اور مباہلہ کے میدان میں بھی رسول اللہ (ص) نے اہلبیت اطہار علیہم السلام کو نمایاں کرکے بتایا کہ میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں، ایک قرآن اور میری اہلبیت علیہم السلام۔ ہم سب کو مل کر ان اصولوں کی تابعیداری کرنی ہے، اسلام کی حقیقی تصویر جو الحمد اللہ شیعہ، سنی مل کر آج کی نسل تک منتقل کر رہے ہیں، اس سلسلے کو زور و شور سے جاری رہنا چاہیئے، ہم سب کو مل کر تاریخ کے اہم ابواب پر پھر سے نظر کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش