0
Friday 21 Sep 2012 02:19

آئی ایس او طالبات لاہور کا امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ، امریکی، اسرائیلی پرچم نذر آتش

آئی ایس او طالبات لاہور کا امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ، امریکی، اسرائیلی پرچم نذر آتش
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات لاہور کے زیراہتمام امریکی قونصل خانے کے باہر گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت آئی ایس او لاہور ڈویژن کی صدر زہرا بتول نے کی۔ طالبات نے پلے کارڈز، بینرز اور آئی ایس او کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے امریکہ اور ملعون پادری ٹیری جونز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور گستاخانہ فلم بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زہرا بتول نے کہا کہ مسلمان کسی بھی پیغمبر  کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یوٹیوب اور گوگل کو صرف تین دن کے لئے نہیں ہمیشہ کے لئے بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اتنا بزدل ہے کہ اس نے پاکستان بھر میں مظاہرین کے خوف سے اپنے سفارتی مراکز کو بند کر دیا ہے۔ زہرا بتول نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ اس موقع پر طالبات نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذرآتش کئے۔ آئی ایس او طالبات کے ساتھ ہی انجمن طلبا اسلام نے بھی مظاہرے کا اہتمام کیا تھا، لیکن ان کی تعداد طالبات سے کہیں کم تھی۔
خبر کا کوڈ : 197206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش