اسلام ٹائمز۔ عید کے موقع پر تفریح کے لے آنیوالے دریائے سندھ میں باغ نیلاب کے مقام پرباپ، بیٹا اور بیٹی ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان عید کی خوشیاں منانے پکنک پر دریائے سندھ آئے تھے۔ ریسکیو کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے باپ خرم شہزاد کو مقامی لوگوں نے بچالیا، جب کہ بیٹے شہیر کی لاش مقامی لوگوں نے ہی نکالی۔ مرحوم کی بہن کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث بچی کی تلاش کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔