QR CodeQR Code

باغ نیلاب، دریائے سندھ پر تفریح کے لیے آنیوالے باپ، بیٹا اور بیٹی ڈوب گئے

18 Jun 2024 21:48

ریسکیو کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے باپ خرم شہزاد کو مقامی لوگوں نے بچالیا، جب کہ  بیٹے شہیر کی لاش مقامی لوگوں نے ہی نکالی۔


اسلام ٹائمز۔ عید کے موقع پر تفریح کے لے آنیوالے دریائے سندھ میں باغ نیلاب کے مقام پرباپ، بیٹا اور بیٹی ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان عید کی خوشیاں منانے پکنک پر دریائے سندھ آئے تھے۔ ریسکیو کا بتانا ہے کہ ڈوبنے والے باپ خرم شہزاد کو مقامی لوگوں نے بچالیا، جب کہ  بیٹے شہیر کی لاش مقامی لوگوں نے ہی نکالی۔ مرحوم کی بہن کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ اندھیرا ہونے کے باعث بچی کی تلاش کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1142424

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1142424/باغ-نیلاب-دریائے-سندھ-پر-تفریح-کے-لیے-ا-نیوالے-باپ-بیٹا-اور-بیٹی-ڈوب-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org