0
Tuesday 18 Jun 2024 23:01

کراچی میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر، حکومت بروقت آلائشیں اٹھانے میں ناکام

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

کراچی میں جگہ جگہ آلائشوں کے ڈھیر پڑے ہیں اور ان سے اب تعفن اٹھنے لگا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس گندگی نے بھی زندگی اجیرن کردی ہے۔ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ دعوؤں کے باوجود بروقت آلائشیں اٹھانے میں ناکام ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت صفائی نہ کی گئی تو شہر میں آشوب چشم اور ڈائیریا سمیت دیگر وبائی امراض پھیل جائیں گے۔ عید الاضحی سے قبل صفائی کے بڑے بڑے دعوے کیے گئے۔ عید صفائی آپریشن کے لیے کئی دنوں تک سرکاری افسران اجلاس کرتے رہے لیکن جب عمل کا وقت آیا تو اب کراچی کی یہ صورتحال ہے۔ کراچی کے پوش علاقوں کو چھوڑ کر باقی پورے شہر کی یہی صورتحال ہے جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہیں اور اب ان سے تعفن اٹھ رہا ہے۔ میئر کراچی کہتے ہیں کام ہورہا ہے جلد ساری الائشیں اٹھالی جائیں گی۔ ملک کے سب سے بڑے شہر میں اس وقت آلائشوں کی بدبو پھیلی ہے اور عوام سندھ حکومت اور کراچی کی ضلعی حکومت کو کوس رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1142447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش