0
Monday 15 Aug 2011 20:00

امریکہ نواز حکمرانوں سے نجات کیلئے بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، 87 فیصد پاکستانی امریکہ سے نفرت کرتے ہیں، منور حسن

امریکہ نواز حکمرانوں سے نجات کیلئے بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، 87 فیصد پاکستانی امریکہ سے نفرت کرتے ہیں، منور حسن
 لاہور:اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت ا سلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ ستاسی فیصد پاکستانی امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ امریکہ نواز حکمرانوں سے نجات کے لئے بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ ماڈل ٹاﺅن لاہور میں ”عظمت رمضان“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی کھلی مداخلت سے قومی وقار اور خود مختاری کی دھجیاں بکھر گئی ہیں۔ ملک کی داخلہ، خارجہ، تعلیمی اور معاشی پالیسیاں امریکی احکامات پر بن رہی ہیں۔ حتٰی کہ ملک کا بجٹ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک بناتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی مداخلت کو روکنے اور امریکہ نواز حکمرانوں سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 87 فیصد پاکستانی امریکہ اور اس کی پالیسیوں سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان میں امن وامان کی صور ت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری آپریشن کی وجہ سے فوج اور عوام کے درمیان خلیج وسیع ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 92064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش