0
Sunday 11 Nov 2012 23:37

ملی یکجہتی کونسل اہل پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہتی ہے، قاضی حسین احمد

ملی یکجہتی کونسل اہل پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہتی ہے، قاضی حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے ملی یکجہتی کونسل کے شرکاء سے ملک میں اسلامی نفاذ کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے حق میں ملک گیر سطح تک ایک عوامی تحریک شروع کرنے کا عہد لیا ہے۔ کنونشن کے شرکاء نے ملی یکجہتی کونسل کے قیام کے مقاصد کی غیر مشروط حمایت کی۔ کانفرنس سے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن، جے یو پی کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، جماعۃالدعوۃ کے حافظ محمد سعید کے علاوہ افغانستان کے سابق نائب وزیر اعظم احمد شاہ احمد زئی، ایران کی مجمع تقریب کے سربراہ آیت اللہ عراقی، ترکی کی سعادت پارٹی کے سربراہ اسیل ترک ازبے اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ کانفرنس کا انٹرنیشنل سیشن سوموار کو میریٹ ہوٹل میں ہوگا۔

کانفرنس میں ایک اعلامیہ بھی ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ حسین احمد نے پڑھ کر سنایا جس میں پاکستان میں دینی جماعتوں میں ہم آہنگی اور کشمیر، فلسطین، برما اورافغانستان کے مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ قاضی حسین احمد نے کہا ملی یکجہتی کونسل اہل پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا چاہتی ہے اور اس کی دعوت اور پیغام کسی ایک گروہ کے لیے نہیں بلکہ ایک پلیٹ فارم پر مسلم امہ کو جمع کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے قیام کا بنیادی مقصد یہی ہے اور پانچ کمیشن بنائے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے نفاذ کے لیے عوام کی حمایت حامل کی جائے گی اور ملک میں سود ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور ملک اس تعلیمی نظام کو نقائص سے پاک بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علماء متحد ہوجائیں تو کسی کو دینی مدرسوں پر حملے کرنا اور چھاپے مارنے کی جرات نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 211084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش