0
Tuesday 18 Jun 2024 22:54

غزہ کے مرکزی حصوں پر صیہونی حملوں میں درجنوں شہید و زخمی

غزہ کے مرکزی حصوں پر صیہونی حملوں میں درجنوں شہید و زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ پر غاصب صیہونی رژیم کے مزید انسانیت سوز حملوں کی اطلاع دی ہے۔

اس بارے عرب چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ النصیرات کیمپ میں واقع ایک رہائشی مکان پر غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی حملے میں کم از کم 8 فلسطینی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

جنوبی غزہ سے الجزیرہ کے نامہ نگار نے یہ بھی بتایا کہ غاصب صیہونی افواج نے شہر رفح کے مغرب میں واقع تل السلطان کے محلے میں بھی متعدد عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

قبل ازیں غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ قابض صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے عوام کے خلاف اجتماعی قتل عام کے مزید 2 گھناؤنے جرائم انجام دیئے ہیں جن کے نتیجے میں مزید 10 فلسطینی شہری شہید اور 73 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے جاری جنگ غزہ میں اب تک کل 37 ہزار 347 عام فلسطینی شہری شہید اور 85 ہزار 372 زخمی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1142453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش