0
Tuesday 18 Jun 2024 22:52

عالمی برادری غزہ کے عام شہریوں کے دفاع کیلئے اقدامات اٹھائے، محمد بن سلمان

عالمی برادری غزہ کے عام شہریوں کے دفاع کیلئے اقدامات اٹھائے، محمد بن سلمان
اسلام ٹائمز۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (واس) کے مطابق سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے منی کے شاہی محل میں سرکاری مہمانوں، اسلامی ممالک کے سیاسی رہنماؤں، سربراہان مملکت اور مختلف ممالک کے وفود و حج دفاتر کے سالانہ استقبالیہ کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے عام شہریوں کے دفاع کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔
 
اس دوران محمد بن سلمان نے غزہ کی پٹی میں جنگبندی پر مبنی سلامتی کونسل کی حالیہ قراردادوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

سعودی ولیعہد نے کہا کہ 1967ء کی سرحدوں کے اندر فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کا دوبارہ مطالبہ کرتے ہوئے ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کی اہمیت اور غزہ میں عام شہریوں کی زندگیوں کی ضمانت کی فراہمی کے لئے عالمی برادری کو متحرک کرنے پر زور دیتے ہیں۔

-
خبر کا کوڈ : 1142451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش