0
Tuesday 18 Jun 2024 22:51

پیوٹن کیجانب سے شمالی کوریا کے دورے کے اعلان پر نیٹو پریشان

پیوٹن کیجانب سے شمالی کوریا کے دورے کے اعلان پر نیٹو پریشان
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق واشنگٹن کے اپنے دورے کے دوران نیٹو کے سربراہ اسٹولٹنبرگ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے شمالی کوریا کے اپنے دورے کے اعلان کے جواب میں کہا ہے کہ ان کے (روسی) قریبی دوست اور روس کی جنگی کوششوں کے سب سے بڑے حامی شمالی کوریا، ایران و چین ہیں!
 
اسٹولٹنبرگ نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف بہت سی پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ روس ان پابندیوں کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

نیٹو کے سربراہ نے جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس ایجنسی کے اس دعوے کو بھی دہرایا کہ شمالی کوریا نے روس کو توپخانے کے 10 لاکھ گولے فراہم کئے تھے۔

اسٹولٹنبرگ نے دعوی کیا کہ ہتھیاروں کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے اور ہم نے ان ہتھیاروں سے لدی ریل گاڑیوں کو شمالی کوریا و روس کی سرحد عبور کرتے دیکھا ہے!!
خبر کا کوڈ : 1142450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش