0
Tuesday 18 Jun 2024 21:55

کراچی میں عید پر بلاتعطل گیس فراہمی کا اعلان دعویٰ ہی رہا

کراچی میں عید پر بلاتعطل گیس فراہمی کا اعلان دعویٰ ہی رہا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عید الاضحیٰ پر بلاتعطل گیس فراہمی کا اعلان بے بنیاد ثابت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے 16 سے 20 جون تک گیس بلاتعطل فراہم کرنے کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔ ایس ایس جی سی نے 16 جون سے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور رات 12 بجے سے گیس فراہمی کا اعلان کردیا تھا، تاہم ایس ایس جی سی نے پہلی ہی رات گیس فراہمی کے اپنے ہی دعوے کو بے بنیاد ثابت کردیا۔ کراچی شہر کے بیش تر علاقوں نارتھ کراچی، ناظم آباد، کورنگی، لانڈھی میں گیس بند کردی گئی، ملیر، گلبہار، گولیمار، پٹیل پاڑہ، لیاقت آباد اور گلشن معمار میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہی۔ کمرشل صارفین، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو بھی گیس فراہمی بند رہی، جس سے کاروبار متاثر ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1142432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش