0
Tuesday 18 Jun 2024 21:48

شالیمار ایکسپریس کا ایئرکنڈیشنز خراب، مسافروں کا گرمی سے برا حال ہوگیا

شالیمار ایکسپریس کا ایئرکنڈیشنز خراب، مسافروں کا گرمی سے برا حال ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور سے کراچی آنے والی ٹرین شالیمار ایکسپریس کا ایئر کنڈیشنز خراب ہوگیا۔ رحیم یار خان میں شدید گرمی میں مسافروں کی حالت غیر ہوگئی، جنہوں نے ریلوے پولیس اور ٹکٹ کلکٹر کے سامنے احتجاج کیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں سے اے سی خراب ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، سخت گرمی میں بُرا حال ہے، الیکٹریشن اور عملہ غائب ہے۔ شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کی جانب سے ٹرین میں اے سی خراب ہونے کے باعث احتجاج کیے جانے پر ٹکٹ کلکٹر اور ریلوے پولیس نے مؤقف دیا کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی ٹھیک کیے بغیر ٹرین روانہ کردی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ اے سی کراچی میں جا کر بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 1142426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش