1
Thursday 28 Mar 2024 15:35

امام جمعہ کوئٹہ کے دفتر کی افتتاحی تقریب، علماء و عمائدین کی شرکت

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر علمائے کرام کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شہریوں کی سہولت اور دینی مسائل کے حل کے لئے دفتر قائم کر دیا گیا۔ جسکی افتتاحی تقریب میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام، شہر کے مذہبی، سیاسی و قبائلی معززین اور طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔ امام جمعہ کوئٹہ کے دفتر کا افتتاح کوئٹہ کے معروف عالم دین علامہ سید احمد کاظمی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی، علامہ نصر اللہ حسینی اور دیگر نے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد کوئٹہ کے معروف منقبت خوان سید شبیر موسوی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد کاظمی کا کہنا تھا کہ امام جمعہ کوئٹہ کی جانب سے دفتر کا قیام قابل تحسین ہے۔ امام جمعہ کا دفتر معاشرے کی درینہ ضرورت تھی۔ لوگوں کے زہنوں میں بہت سے سوالات اور جوانوں میں شبہات ہیں۔ ایسی مشکلات ہیں جو شہری علمائے کرام سے مشورے کے بعد حل کرنا چاہتے ہیں۔ آئمہ جمعہ اس دفتر کے توسط سے عوام کی خدمت کر سکیں گے۔ ان مراکز سے دین کے فروغ میں مدد ملے گی۔ علامہ سید احمد کاظمی نے کہا کہ عوام علمائے کرام کا ساتھ دیں، تاکہ وہ تبلیغ دین اور اپنے دیگر فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔ تقریب کے آخر میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی نے اختتامیہ دعا کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1125296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش