0
Friday 26 Apr 2024 06:11
دین و دنیا

امام زمانہ عج کے ظہور کی نشانیاں

موجودہ حالات کے ساتھ مطابقت
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام دین و دُنیا
عنوان: امام زمانہ کے ظہور کی نشانیاں اور موجودہ حالات اور واقعات کے ساتھ ان کے مطابقت
مقرر:مولانا شیخ کاظم رضا
میزبان:  علامہ محمد سبطین علوی
26 اپریل 2024

خلاصہ
تمام مذاہب خواہ وہ اسلامی ہوں یا غیر اسلامی، ایک نجات دہندہ کے انتظار میں ہے۔ اس نجات دہندہ  کے ظہور کی مختلف علامتیں بیان ہوئی ہیں۔
مکتب اہل بیت میں  امام زمانہ عج کے ظہور کی نشانیاں دو قسم کی ہیں حتمی اور غیر حتمی۔ ظہور کی نشانیاں یا علائم ظہور ان واقعات اور حوادث کو کہا جاتا ہے جو امام زمانہ(عج) کے ظہور سے پہلے یا ظہور کے موقع پر رونما ہونگے۔ ان نشانیوں میں سے بعض حتمی ہیں جو ضرور رونما ہونگی جیسے صیحہ آسمانی، خروج سُفیانی، قیام یَمانی، قتل نفس زَکیّہ اور خَسفِ بَیداء اور بعض غیر حتمی ہیں۔ 
ان نشانیوں کی تطبیق  ہر شخص نہیں کر سکتا بلکہ ایسا شخص کہ جو روایات اور ایات کے اندر ماہر ہو اور اجتہاد کے مرحلے پہ ہو صرف وہی شخص تطبیق کر سکتا ہے اور یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ واقعہ اس حدیث کے مطابق ہے یا نہیں ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی نقطہ اہم ہے کہ نشانیوں کا علم ہونا اس چیز کا باعث نہیں بنتا کہ ہم ظہور کو نزدیک کر سکیں۔ ان نشانیوں کے بیان کا فائدہ یہ ہے تاکہ ہم لوگ اس طولانی راہ کے جو انسانیت اور بشریت کو طے کرنا ہے انسان ان راستوں کو پہچانتے ہوئےآگے بڑھتا رہے۔
خبر کا کوڈ : 1131018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش