0
Sunday 5 May 2024 00:27

یمنی مسلح افواج کا بحیرہ روم کے راستے صیہونی بندرگاہوں پر جانے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

یمنی مسلح افواج کا بحیرہ روم کے راستے صیہونی بندرگاہوں پر جانے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ یمن کے وزیر اطلاعات ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ وہ صیہونی ریاست کے خلاف اپنے آپریشنز کے چوتھے مرحلےکا جلد آغاز کریں گے۔ اس مرحلے میں صیہونی ریاست کی بندرگاہوں پر جانے والے ان بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو بحیرہ روم کے راستے وہاں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ یمنی مسلح افواج نے صورتحال کا قریب سے مشاہدہ شروع کر دیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس آپریشن کے شروع ہونے کا اعلان کر دیا جائے گا۔
انہوں نے المیادین سے بات کرتے ہوئےکہا کہ دشمن جو بھی ہتھیار استعمال کر رہا ہے، یمنی افواج اس اسلحہ کا مقابلہ اور اس پر غلبہ پانے والے ہتھیاروں کو جلد از جلد تیار کرنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ صیہونی ریاست کے خلاف یہ آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک صیہونی ریاست غزہ کی جنگ اور اس کے محاصرہ کا اختتام نہیں کرتی۔ انہوں نے بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ صیہونی ریاست کے خلاف رضاکارانہ طور پر جنگ کے لئے جانے والے افراد کی رجسٹریشن دس لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحی سریع نے جمعہ کے دن فلسطینی عوام سے ہمدردی کے اظہار کےلئے ایک لاکھوں کی تعداد میں جمع ہونے والے افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صیہونی ریاست کے خلاف آپریشنز کا چوتھا مرحلہ جلد ہی شروع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1132865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش