0
Saturday 27 Apr 2024 16:24

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ بندرگاہ حیفا میں ایک اہم صیہونی ہدف پر حملہ

عراقی مزاحمت کا مقبوضہ بندرگاہ حیفا میں ایک اہم صیہونی ہدف پر حملہ
اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا کہ اس نے اپنے ڈرون طیاروں کی مدد سے حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ میں واقع ایک اہم صیہونی ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
 
آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمت نے غزہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر مبنی غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے جواب میں مقبوضہ فسلطینی سرزمین پر واقع اسرائیلی رژیم کے اہم ٹھکانوں کے خلاف اپنے مزاحمتی حملوں کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ مہینوں کے دوران عراقی مزاحمتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال و جنوب میں دسیوں اہم صیہونی اہداف کو میزائلوں و ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنایا اور اعلان کیا ہے کہ یہ حملے مظلوم فلسطینی قوم اور ان کے دلیرانہ مزاحمتی محاذ کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہیں کہ جو اس وقت تک جاری رہیں گے کہ جب تک نہتے فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صہیونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم مکمل طور پر رک نہیں جاتے!
خبر کا کوڈ : 1131495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش