0
Thursday 9 May 2024 18:01

جنگ غزہ کے بارے اسمعیل ہنیہ اور ہادی العامری کی ٹیلیفونک گفتگو

جنگ غزہ کے بارے اسمعیل ہنیہ اور ہادی العامری کی ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ سیاسی بیورو اسمعیل ہنیہ نے آج صبح عراقی پارلیمانی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق، ثالثوں کی جنگبندی پر مبنی تجاویز کے ساتھ حماس و دوسری مزاحمتی فورسز کے اتفاق کے بعد پیش آنے ہونے والے سیاسی و میدانی حالات اور رفح کراسنگ و رفح شہر کے بعض علاقوں پر قابض صیہونی فوج کے حملے بھی اس گفتگو کے اہم موضوعات میں شامل تھے۔

اس گفتگو میں، فلسطین کے حوالے سے خاص طور پر غزہ کی پٹی میں جاری قابض صیہونی رژیم کی جنگ کے مقابلے میں، عراقی مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے اسمعیل ہنیہ نے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ آ کھڑے ہونے پر عراقی مزاحمت کے کردار کو سراہا۔

ہادی العامری نے بھی صیہونی جارحیت کو یکسر مسترد کرنے، فلسطینی قوم اور ان کی منصفانہ امنگوں کے ساتھ کھڑے ہونے اور فلسطینی قوم کی امنگوں و آزادی و خودمختاری پر مبنی ان کے اہداف کے حصول تک فلسطین و فلسطینی مزاحمت و حقوق کی حمایت جاری رکھنے کے اپنے فیصلہ کن موقف پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1133889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش