0
Thursday 9 May 2024 18:17

توہین رسالت اور توہین قرآن کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت

توہین رسالت اور توہین قرآن کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین رسالت اور توہین قرآن مقدمے میں ملزم کو موت کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آصف حیات نے توہین رسالت، قرآن پاک کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو موت کی سزا سنائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو پھانسی پر اُس وقت تک لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔ اس کے علاوہ عدالت نے مجرم کو 32 سال قید بامشقت اور اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 295 اے اور سی پیکا ایکٹ تحت 3 اگست 2018 کو ملزم کے خلاف مقدم درج کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
خبر کا کوڈ : 1133895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش