0
Thursday 9 May 2024 20:41

تلنگانہ میں بی جے پی مسلم ریزرویشن منسوخ کر دیگی، امت شاہ

تلنگانہ میں بی جے پی مسلم ریزرویشن منسوخ کر دیگی، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو ریاست تلنگانہ سے دس نشستیں ملنے پر بی جے پی مسلم ریزرویشن کو منسوخ کرتے ہوئے یہ ریزرویشن ایس سیز، ایس ٹیز اور او بی سیز کے لئے الاٹ کرے گی۔ انہوں نے تلنگانہ کے بھونگیر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے مسلمانوں کو ریزرویشن فراہم کرتے ہوئے ایس سیز، ایس ٹیز اور او بی سیز سے ناانصافی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے کا مطلب اسدالدین اویسی، بی کا مطلب بی آر ایس اور سی کا مطلب کانگریس ہے اور یہ تمام تلنگانہ میں یوم آزادی حیدرآباد منانے نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے سے بھی انکار کردیا تھا اور اب یہ کھلے عام مسلمانوں کے حق میں سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آتے ہی مسلم ریزرویشن کو منسوخ کردیا جائے گا اور یہ ریزرویشن ایس  سیز، ایس ٹیز اور بی سیز کو الاٹ کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1133920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش