3
3
Sunday 21 Apr 2024 07:50
تجزیہ

آیت اللہ رئیسی کا دورہ پاکستان

اہمیت اور توقعات
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار تجزیہ انجم رضاکےساتھ
موضوع
ایران کے صدر کا دورہ ِپاکستان  اہمیت و توقعات
مہمان: سید محمد رضوی
( صحافی، ماہر امور مشرق وسطیٰ، تجزیہ  نگار)
21 اپریل 2024

ابتدائیہ
ایرانی صدرآغائے ابراہیم رئیسی 22 اپریل کو وفد کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے،  ایران کے صدر آغائے ابراہیم رئیسی پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہوں گے جو موجودہ پاکستانی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ 
 ایران وہ پہلا ملک تھا جس نے سنہ 1947 میں پاکستان کے وجود کو تسلیم کیا۔ اورپہلے دن سے ایران اور پاکستان نے ایک دوسرے کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور اگر تاریخی طور پر دیکھا جائے تو ایران ہر فورم پر کشمیر سمیت ان اہم معاملات پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتا آیا ہے جو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اہمیت کے حامل ہیں۔
 
اہم نکات:
موجودہ حالات میں ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے
صدرِ ایران کا دور پاکستان  پاکستان کے لئے خیر سگالی کے جاوداں جذبے اور برادرانہ دوستی کے پیغام کا تسلسل ہے
اسلامی نقلاب کے بعد ایران ایران ہر فورم پر کشمیر سمیت ان اہم معاملات پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتا آیا ہے
پاکستان واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے
ایران او پاکستان کو مل کر عالمِ اسلام کی قیادت کرنی  چاہیئے
پاکستان اور ایران زمانہ قبل از اسلام  بھی یہ علاقہ ایرانی تہذیب میں شامل تھے
ایران سے  گلگت بلتستان تک تجارت تک ہوتی تھی
موجودہ حالات میں ایران و پاکستان کے درمیان اشیا کی تجارت بہت عمدہ کاوش ہوگی
گزشتہ برس اگست سے اب تک اڑھائی ارب ڈالر کی تجارت پاکستان و ایران کے مابین ہوچکی ہے
گزشتہ برس ایران پاکستان  کے مابین پانچ مشترکہ منڈیاں قائم کی گئیں
موجودہ دورے میں ایران پاکستان تجارت میں بہت بہتری اور اضافہ ہوگا
دونوں ممالک کے لئے سرحدی دہشت گردی بہت بڑا مسئلہ ہے
ایران پاکستان کی باہمی ہمکاری اور مشاورت سے سرحدی دہشت  گردی کا خاتمہ ممکن ہے
ایران و پاکستان دونوں دہشت گردی کے زخم خوردہ ہیں
فلسطین کی آزادی کے لئے پاکستان و امریکہ ہمیشہ سے ہم آواز ہیں
صدر رئیسی کے دورہ پاکستان  پہ القدس کے حوالے سے عملی قدم کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ  ہونا چاہیئے
پاکستان اور ایران دہشت گردی خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں
تکفیری طاقتوں اور لبرل دانشورو ں کوپاک ایران تعلقات ہضم نہیں ہوتے
امید ہے کہ پاکستان اور ایران مل کر ایک دوسرے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں گے
 
 
 
 
 
 
 
خبر کا کوڈ : 1129942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
بروقت اور بہترین
شبیر حسین
United States
اللہ تعالیٰ مزید آپ کو دین اسلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین
Syed Raza
India
بہت اچھی بات
ہماری پیشکش