0
Tuesday 30 Apr 2024 23:26
بہاولپور: ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بہاولپور میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولپور: ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بہاولپور میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

بہاولپور: ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بہاولپور میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی پہاولپور کے ہاتھوں اس وقت مارے گئے جب وہ اپنے ساتھیوں کی نشاندہی کےلئے پولیس پارٹی کے ہمراہ جا رہے تھے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں پہلے سے موجود کالعدم دہشت گرد جماعت کے دو دہشت گرد  عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زی عرف اسداللہ خراسانی کو نشاندھی کےلئے پولیس پارٹی کے ہمراہ لے جا رہا تھا جب ایک جگہ پر اس کے ساتھیوں نے گھات لگا کر پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا جس سے دونوں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا یہ نیٹ ورک ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کا منصوبہ بنا چکا تھا جب کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اس حادثے میں سیکورٹی فورسز کے کسی جوان کی شہادت یا زخمی ہونے کی خبر نہیں آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش