0
Saturday 27 Apr 2024 21:50

کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی کا دعویٰ

کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سیکیورٹی وجوہات پر کوئی رکاوٹ ہو، رینجرز ہیڈکوارٹرز کے باہر بھی سڑک ٹریفک کیلئے کھلی ہے، فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات نہیں۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ اگر کہیں تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوئی تو کارروائی کریں گے، میونسپل ٹیکس پر اسٹے ختم ہونے کی امید ہے، ایک مافیا نہیں چاہتا کہ شہر ترقی کرے۔
خبر کا کوڈ : 1131574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش