QR CodeQR Code

کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی کا دعویٰ

27 Apr 2024 21:50

اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ رینجرز ہیڈکوارٹرز کے باہر بھی سڑک ٹریفک کیلئے کھلی ہے، فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں ہے۔ اپنے ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ایسی کوئی سڑک نہیں جہاں سیکیورٹی وجوہات پر کوئی رکاوٹ ہو، رینجرز ہیڈکوارٹرز کے باہر بھی سڑک ٹریفک کیلئے کھلی ہے، فٹ پاتھ پر بھی تجاوزات نہیں۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ اگر کہیں تجاوزات یا پتھاروں کی نشاندہی ہوئی تو کارروائی کریں گے، میونسپل ٹیکس پر اسٹے ختم ہونے کی امید ہے، ایک مافیا نہیں چاہتا کہ شہر ترقی کرے۔


خبر کا کوڈ: 1131574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131574/کسی-سڑک-پر-سیکیورٹی-وجوہات-رکاوٹ-نہیں-میئر-کراچی-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org