0
Friday 10 May 2024 00:10

9 مئی کا خودساختہ بیانیہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے 8 فروری کو مسترد کردیا، ملک عامر ڈوگر 

9 مئی کا خودساختہ بیانیہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے 8 فروری کو مسترد کردیا، ملک عامر ڈوگر 
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل( پاکستان تحریک انصاف) کے چیف وہپ ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کا خود ساختہ بیانیہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے 8 فروری کو مسترد کردیا اور پاکستان تحریک انصاف عوام کے بھاری مینڈیٹ سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بن چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف افواج پاکستان اور ریاستی اداروں کا احترام کرتی ہے، فوج اور تمام ریاستی ادارے ہمارے اپنے ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ 9مئی کے حوالے سے اگر جوڈیشل کمیشن انکوائری کروائی جائے تو ہم بھی اس کے حامی ہیں مگر اب جوڈیشل انکوائری کروانی ہے تو پھر پچھلے 50 سال پر یہ انکوائری کروانی ہوگی کہ کس طرح گزشتہ پچاس سالوں میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اور وہ کونسے کردار تھے جو شب خون مارتے رہے، ان کرداروں کو عیاں کر کے قوم کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک و قوم کی ترقی و استحکام اور یکجہتی  کے لیے اپنے قائد بانی PTI عمران خان کی قیادت میں تمام تر چیلنجز اور صعوبتوں کے باوجود جمہوری جدوجہد پر عمل پیرا ہے، ہم ملکی انتشار کی نفی کرتے ہیں لیکن انصاف کے تقاضوں کی بجا آوری اور عمران کی رہائی کا بھرپور قومی مطالبہ کرتے ہیں اور 8 فروری کے عوامی مینڈیٹ کی بحالی اور اظہار رائے کی آزادی کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، پھر مذاکرات اور ڈائیلاگ سے قومی مسائل کا حل ممکن ہوسکتا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1133968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش