0
Saturday 27 Apr 2024 22:39

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز مکمل آزاد، ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز مکمل آزاد، ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے لگے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اسٹریٹ کریمنلز ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹتے رہے، ایک شہری نے بھاگنے کی کوشش کی تو ملزم نے گولی چلا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں اسٹریٹ کرمنلز نے ناکہ لگا کر متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔ 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے گلی میں لوٹ مار کے دوران ناکہ لگایا۔ ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ چار ملزم موٹرسائیکل سے اترے اور انھوں نے گلی میں لوگوں کو لوٹنے کیلئے ناکہ لگا لیا۔ جو شخص وہاں سے گزرا ملزمان اس کو لوٹتے رہے، ایک شخص نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو اس پر ایک ڈاکو نے گولی چلا دی۔ کورنگی زمان ٹاؤن میں ہونے والی یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی، حکومتی دعوؤں کے باوجود کراچی کے شہریوں کا کوئی پرسان حال نظر نہیں آتا۔
خبر کا کوڈ : 1131592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش