0
Friday 10 May 2024 14:30

ابوظہبی، ایران-امارات مشترکہ قونصلر کمیشن کا دسواں اجلاس

ابوظہبی، ایران-امارات مشترکہ قونصلر کمیشن کا دسواں اجلاس
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران و متحدہ عرب امارات کے مشترکہ قونصلر کمیشن کا 10واں اجلاس آج اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایرانی وزارت خارجہ کے سیکرٹری برائے قونصلر، پارلیمنٹ و شہری امور علیرضا بیگدلی اور اماراتی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد عبداللہ بالھول نے کی۔

اس ملاقات میں ابوظہبی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری اور وزارت انصاف، تعلیم، ہلال احمر سوسائٹی و پورٹس اینڈ شپنگ آرگنائزیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ایرانی و اماراتی وفود نے دونوں ممالک کے درمیان قونصلر و عدالتی امور اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی تعاون سمیت بحری نقل و حمل و ٹرانزٹ اور شہریوں کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران و متحدہ عرب امارات کے درمیان قونصلر تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے باہمی مفاہمت کے فریم ورک میں یہ مذاکرات 10 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 1134062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش